ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دو گروپوں میں تصادم، طلبا بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے

دو گروپوں میں تصادم، طلبا بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) کرول گاؤں کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان لڑائی سے سکول وین میں بیٹھے بچے زخمی، ڈرائیور نے وین بھگا کر اپنی اور بچوں کی جان بچائی۔

پولیس کے مطابق کرول گاؤں کے علاقے میں گزشتہ رات دو گروپوں کے درمیان لڑائی میں مخالف فریق کے مسلح افراد نے اویس نامی ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ اویس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی وین پر بچوں کو سکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ اچانک چار افراد نے حملہ کردیا۔ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے ڈرائیور سمیت دو بچے زخمی ہوگئے۔ اویس نے اپنی اور بچوں کی جان بچانے کے لیے گاڑی بھگا دی اور گجر پورہ پولیس سٹیشن لے گیا۔

ڈرائیور اویس کا کہنا تھا کہ اس کے بھائیوں کی لڑائی حملہ کرنے والے ملزمان کے ساتھ ہوئی تھی جس سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اویس کی جانب سے گجر پورہ پولیس سٹیشن میں ملزمان کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس پر پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جارہی ہے۔