گڈ گورننس کی راہ میں بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی

گڈ گورننس کی راہ میں بیوروکریسی رکاوٹ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں محکمہ ٹرانسپورٹ جاری فنڈز خرچ کرنے میں بھی ناکام، ایک ارب 10 کروڑ میں سے ایک پائی بھی خرچ نہیں کی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گورننس میں بہتری اور ترقیاتی بجٹ کا بروقت استعمال کا دعوی کیا تھا لیکن متعدد سرکاری محکمے ابھی بھی پہلے کوارٹر کا جاری شدہ بجٹ استعمال نہیں کرسکے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو پہلے کوارٹر میں ایک 1 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز دیے جو محکمہ استعمال کرنے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب محکمہ پی اینڈ ڈی بورڈ نے ٹرانسپورٹ کو وارننگ جاری کی ہے کہ فنڈز ایل ڈی اے، پی ایچ اے، اورنج ٹرین سمیت دیگر منصوبوں کیلئے دیئے گئے تھے۔   محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف منصوبوں کی مدت ختم ہونے سے فنڈزخرچ نہیں کرسکے۔ منصوبوں کی توسیع کی منظوری کے بعد متعلقہ منصوبوں پر فنڈز کا اجرا ہوگا۔