ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے

پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جسمانی ریمانڈ پر نیب کےحوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہین عتیق) احتساب عدالت نے سادہ لوح افراد کو پلاٹوں کی فائلیں دے کر اربوں روپے کی رقم لوٹنے کے کیس میں ملوث پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر عمار گلزار کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کردی،  عدالت میں ملزم نے نیب کو بارگینگ کی پیش کش کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب پنجاب نے پاک عرب ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر عمارگلزار کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا ، درخواستگزار  نےعدالت سے مزید چودہ روز کی استدعا کی عدالت کو بتایا کہ ملزم سے سادہ لوح افراد کی لوٹی رقم برآمد کرنی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو ریمانڈ پر دیا جاے، عدالت میں ملزم کے وکیل نے درخواست کی ملزم نیب کے ساتھ بارگینگ کرنا چاہتا ہے لہذا سات روز کا ریمانڈ دیا جاے اس پر عدالت نے ملزم کو بارگینگ کے لیے دس روز کی مہلت دیتے ہوے جسمانی  ریمانڈ کے لئے  نیب  کے خوالے کر دیا۔

 ملزم پر اربوں روپے کے پلاٹ سادہ لوح افراد کو دینے اور ایل ڈی اے کی مقرر کردہ جگہ سے زیادہ پلاٹ دینے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer