ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر شرجیل خان کوہائیکورٹ نے ہری جھنڈی دکھادی

کرکٹر شرجیل خان کوہائیکورٹ نے ہری جھنڈی دکھادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے دائر درخواست پر آفس اعتراض ختم کرتے ہوئے سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید نے کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے وفاقی حکومت،پی سی بی،وزارت داخلہ اور ایف آئی جی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کررکھا ہے،درخواست گزار عمرہ کرنے اور دبئی میں بھائی سے ملاقات نہیں کر سکا،کرکٹر شرجیل خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اسکا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے، درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کی جانب سےدرخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کا اعتراض ختم کرنے کی بھی استدعا کی۔

عدالت نے وکیل کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer