اے این ایف کی بڑی کاروائیاں،1.5کلو سے زائد آئس اور 400گرام ہیروئن برآمد

 اے این ایف کی بڑی کاروائیاں،1.5کلو سے زائد آئس اور 400گرام ہیروئن برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: اے این ایف کی لاہور ائیرپورٹ پر دو مختلف کاروائیاں، دوران تلاشی دو مسافروں سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس اور 400گرام ہیروئن برآمد کر لی، اے این ایف عملے نے منشیات قبضے میں لیکر دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا.

اے این ایف کی جانب سے لاہورائیرپورٹ پر دو مختلف کاروائیاں کی گئی جس کے نتیجے میں دو مسافروں سے ہیروئن اور آئس کی بڑی مقدار قبضے میں لے لی گئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 79 ہیروئین بھرے کیپسولز برآمد، ساہیوال کا رہائشی گلف ائیر کی پرواز جی ایف کے ذریعے بحرین کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔دوران اسکریننگ مسافر کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

دوسری کاروائی میں قطر آئس کی اسمگلنگ کرنے کا مسافر گرفتار کر لیا،مسافر قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621 سے دوحہ جا رہا تھا۔دوران تلاشی بہاولنگر کے رہائشی مسافر ک ٹرالی بیگ سے 1 کلو 532 گرام آئس برآمد، اے این ایف حکام نے منشیات قبضے میں لیکر دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا۔