واٹس ایپ صارفین بہت بڑی سہولت سے محروم

واٹس ایپ صارفین بہت بڑی سہولت سے محروم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

واٹس ایپ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے اور اس کے اینڈرائیڈ صارفین اپنے ڈیٹا بیک اپ کے لیے گوگل ڈرائیو پر انحصار کرتے ہیں۔

ابھی واٹس ایپ بیک اپ ڈیٹا کے لیے گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی کوئی حد نہیں مگر اب صارفین کو بڑے دھچکے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔جی ہاں واقعی واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بہت بڑی سہولت ختم ہونے والی ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق مستقبل قریب میں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین کا بیک اپ ڈیٹا گوگل ڈرائیو اسٹوریج کی 15 جی بی حد یا لمٹ کا حصہ بن جائے گا۔

خیال رہے کہ ابھی گوگل ڈرائیو میں واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو اسٹوریج کی حد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا۔گوگل اکاؤنٹس کے ساتھ 15 جی بی کی مفت کلاؤڈ اسٹوریج ملتی ہے جو جی میل، ڈرائیو اور فوٹوز وغیرہ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق دسمبر سے واٹس ایپ بیٹا (beta) صارفین کا واٹس ایپ ڈیٹا گوگل اسٹوریج میں جگہ گھیرنے لگے گا۔عام صارفین کو اس تبدیلی کا سامنا 2024 میں کسی وقت ہوگا۔

واٹس ایپ ڈیٹا کا بیک اپ اس وقت مددگار ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون تبدیل کرتے ہیں اور گوگل ڈرائیو کے ذریعے اس تک رسائی آسان ہوتی ہے۔جب واٹس ایپ ڈیٹا کے لیے گوگل کی مفت اسٹوریج کی گنجائش ختم ہوگی تو پھر صارفین کو گوگل ون (1) کے سبسکرپشن پلان کو انتخاب کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔گوگل کی جانب سے بھی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس کا اطلاق ان صارفین پر ہوگا جو مفت اسٹوریج والے اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں۔کمپنی کے مطابق ورک اسپیس سبسکرپشن کے حامل اکاؤنٹس اس تبدیلی سے متاثر نہیں ہوں گے۔گوگل اس طرح کی تبدیلی اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے بھی کرچکا ہے جس میں پہلے صارفین کو مفت لامحدود اسٹوریج دستیاب تھی، مگر پھر اسے 15 جی بی اسٹوریج تک محدود کر دیا گیا۔

Ansa Awais

Content Writer