سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کلمے کی قسم کھا کر کہتا ہوں مجھ پر 40 روز تک کوئی تشدد نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جنہوں نے میرے گھر کا تالا کھلوایا انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے جہاں رکھا گیا وہاں زرا بھی تشدد نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پر لوگوں کو جعلی خبر دینے کا شوق ہے۔ میں پولیس اور تمام لوگوں کو معاف کرتا ہوں۔