ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

سابق بھارتی کپتان بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔

 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے باعث ٹیم کا سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کرنے کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں خاص کر کپتان بابراعظم کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بابر اعظم کی پرفارمنس خاص طور پر ان کی قیادت کی قابلیت اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو لے کر تنقید کے نشتر چلائے جا رہے ہیں، ایسے میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری سابق کپتان کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے، اپنے ایک بیان میں کپل دیو نے کہا کہ 6 مہینے پہلے یہی بابر اعظم ہی کپتان تھے جس نے پاکستان کی ٹیم کو نمبر ون بنایا۔

 انہوں کا کہنا تھا کہ جب کوئی صفر رن بناتا ہے تو پبلک یہی کہتی ہے کہ اسے ڈراپ کر دو، اگر کوئی اوسط درجے کا کھلاڑی بھی آ کر اچھی اننگز کھیلتا ہے تو سب اس کی تعریف کرتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer