ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے پریشان عوام کو حکومت نے خوشخبری سنادی

petrol price in Pakistan
کیپشن: petrol price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حکومت کا ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات برقرار رکھنے کا فیصلہ، وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی، 30 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراخزانہ اسحاق ڈار نے کہا حکومت نے فیصلہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی، 30 نومبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تبدیل نہیں ہوں گی۔

پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 235 روپے 30 پیسے برقرار رہے گی۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 186 روپے 50 پیسے برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 اکتوبر کو بھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer