(محمدساجد) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نےدیکھنے والا کو چونکا کررکھ دیا کیونکہ ایسے واقعات کا پیش آنا کسی سنگین المیے سے کم نہیں، ہسپتالوں میں مریض اپنے مرض کے علاج کے لئے آتے مگر اس حالت میں بھی ان کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جہاں ڈاکٹر سمیت سٹریچر پر موجود مریض لفٹ چلنے پر گر گئے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں جو دیکھنےوالوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں، بعض میں معلوماتی مواد تو کچھ میں طنزو مزاح کی کفیت نظرآتی ہے، سوشل میڈیا پر حادثات کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جارہی ہیں ، ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں ڈاکٹر سمیت مریض لفٹ کے چلنے پر گر گئے اور کوئی ان کو بچا نہ سکا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مریض کو سٹریچر پر لٹایا ہوا ہے اور اس کو معائنے کے لئے میڈیکل عملہ لفٹ کے ذریعے اوپر لے جانے اس میں شفٹ کررہے ہیں، لفٹ میں داخل کرتے ہوئے ایک خاتون بھی باہر کھڑی جومریض کے ساتھ آئی ہوئی ہے،ڈاکٹر نے سٹریچر کوآگے والی سائیڈ سے پکڑ کر کھینچا اس سے وہ لفٹ میں داخل ہوگیا مگر اسی ثناء میں لفٹ کے اوپر والا حصہ نیچے آیا جس کے باعث لفٹ میں موجود ڈاکٹر اور سٹریچر پر موجود مریض دھڑام سے گر گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس افسوس ناک واقعہ کے بعد خاتون نے اور باہر موجود ہسپتال ملازم شو کیا جس کو سن کر مزید لوگ وہاں جمع ہوگئے، مقامی اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں خوش قسمتی سے دونوں محفوظ رہے۔
View this post on Instagram