(ویب ڈیسک) فلم ’جوائے لینڈ‘ کے خلاف شکایات پر غور کرنے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ’جوائے لینڈ‘ پاکستان میں ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آگئی تھی، جس کے باعث 18 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہونے والی اس فلم کی نمائش کھٹائی میں پڑ گئی ہے،جس کے خلاف شوبز ستاروں کی جانب سے شکایات کی جارہی ہیں۔ ان شکایات پر غور کرنے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
I personally do not believe in banning films that highlight issues faced by marginalized segments of our society. People should be trusted to watch & make their own mind.
— Salman Sufi (Get New Covid Booster Today) (@SalmanSufi7) November 12, 2022
I will request my friend @Marriyum_A to see if it’s possible to review the ban & meet the team #Joyland
وزیر قانون کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی میں اطلاعات، مواصلات، سرمایہ کاری اور آئی ٹی کے وزراء شامل ہیں، مشیر برائے گلگت بلتستان، چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی فلم کی سماجی اور اخلاقی اقدار کے خلاف شکایات پر غور کرے گی اور اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔
PM @CMShehbaz has constituted a high level committee to assess #Joyland and review its ban.
— Salman Sufi (Get New Covid Booster Today) (@SalmanSufi7) November 14, 2022
The committee will assess the complaints as well as merits to decide on its release in Pakistan.
Thank you @Marriyum_A for your efforts. #joylandbanned
واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔