ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر خزانہ نے ڈالر 200 روپے سے نیچے جانے کی پیشگوئی کردی

Dollar Rate
کیپشن: Dollar Rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پیپلزپارٹی کےسینیٹر و سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے ، ڈالر کا ریٹ 200 روپے سے نیچے جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر و سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری لارہی ہے جس سے معیشت مستحکم ہوگی، معیشت مستحکم ہونے سے ڈالر کے ساتھ مہنگائی میں کمی بھی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی محاذوں پر کامیابی جاری ہے، انگلینڈ سے نئی خوشخبری قوم کو مبارک ہو۔

واضح رہے کہ برطانیہ نے بھی پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی لسٹ سے نکال دیا ہے، پاکستان کا نام منی لانڈرنگ، دہشت گردی کو معاشی طور پر کنٹرول کرنے والے ممالک سے نکالا گیا ہے۔