ویب ڈیسک:آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نہ کھیلنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن کولکتہ نائٹ رائڈرز کی ٹیم کے ساتھ کھیلے تھے، تاہم اس سال انہوں نے زیادہ بین الاقوامی میچز ہونے کے باعث اس مرتبہ لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
I’ve made the difficult decision to miss next years IPL. The international schedule is packed with Tests and ODI’s for the next 12 months, so will take some rest ahead of an Ashes series and World Cup. pic.twitter.com/Iu0dF73zOW
— Pat Cummins (@patcummins30) November 14, 2022
آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے اگلے سال آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اگلے 12 ماہ بہت زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز ہیں۔
پیٹ کمنز نے مزید لکھا کہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ سے قبل کچھ آرام کروں گا۔آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کو بھی اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔