ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین کے جم اور عوامی حمام میں جانے پر پابندی عائد

Taliban bans Afghan women from gyms, public baths
کیپشن: Taliban bans Afghan women from gyms, public baths
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کے جِم اور عوامی حمام میں  جانے پر  پابندی عائد کر دی ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان محمد عاکف صادق مہاجر کا کہنا ہے کہ ’جِمز کو خواتین کے لیے بند کر دیا گیا ہے کیوں کہ ان کے ٹرینر مرد تھے جبکہ ان میں سے کچھ مشترکہ جِم تھے'، حمام روایتی عوامی غسل خانے ہیں جو ہمیشہ صنفی بنیادوں پر الگ ہوتے ہیں اور ان میں جانے پر بھی خواتین پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہر گھر میں غسل خانے موجود ہیں ، اس فیصلے سے خواتین کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل افغانستان  میں طالبان نے خواتین کے   پارکوں اور تفریحی میلوں میں جانے پر  پابندی عائد کی تھی۔