رشوت لیتے پانچ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

Govt employees arrested in Raid of anticorruption
کیپشن: Govt employees arrested
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)پولیس ، محکمہ مال اور فشریز ڈیپارٹمنٹ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے،دو تھانیدار ، ایک پٹواری ، محکمہ ماہی پروری کے اسسٹنٹ وارڈن سمیت پانچ سرکاری ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔
اینٹی کرپشن نے کرپٹ سرکاری ملازمین سے رشوت کے ہزاروں روپے کے نوٹ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ سرکاری محکموں میں چُھپی کالی بھیڑوں کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ ساہیوال کے علاقہ تھانہ ملکہ ہانس کا سب انسپکٹر مدثر عباس 13 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقہ تھانہ اروپ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد یاسین رشوت لیتے گرفتار کرلیاگیا۔چھوٹے تھانیدار محمد یاسین کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں ٹریپ ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔گجرات سے محکمہ مال کے پٹواری مہدی خان کو 10 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

گجرات میں محکمہ ماہی پروری کے دفتر پر ٹریپ ریڈ کرکے محکمہ ماہی پروری کے اسسٹنٹ وارڈن محمود احمد اور چوکیدار محمد انور کو رشوت لیتے گرفتار کرلیاگیا۔ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں 10 ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ پنجاب بھر میں کرپٹ سرکاری ملازمیں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer