سٹی42:دورہ بنگلہ دیش کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان ، عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ کو ڈراپ کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ بنگلہ دیش کے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،20 رکنی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے۔ کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، اظہر علی، بلال آصف فہیم اشرف ،فواد عالم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ،، محمد عباس ، محمد نواز،نسیم شاہ، نعمان علی، ساجد خان، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی اور زاہد محمود بھی قومی سکواڈ میں شامل ہیں۔
ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی 21 نومبر کو بنگلہ دیش روانہ ہوں گے ۔اوپنر امام الحق ،سپنر بلال آصف اور کامران غلام کی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی ہوگئی ہے تاہم عمران بٹ، شاہنواز دھانی، حارث رؤف اور یاسر شاہ کو ڈراپ کردیا گیا۔