گریجوایٹ میں داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ جاری

Punjab University Admission
کیپشن: Admission
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب یونیورسٹی میں ریگولر انڈر گریجوایٹ داخلے کی پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی،  پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں پہلی میرٹ لسٹ میں میرٹ زیادہ سے زیادہ 98 فیصد اور کم سے کم 96 فیصد رہا۔
 تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس آرنرز، بی ایڈ، بی بی آئی ٹی اور بی ایس پانچویں سمسٹر سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ میں مارننگ پروگرام کیلئے پہلی میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہیں۔

انڈر گریجوایٹ میں سیلف سپورٹنگ پروگرام کی پہلی میرٹ لسٹ 29 نومبر کو جاری کی جائے گی جبکہ ریگولر پروگرام کی دوسری میرٹ لسٹ 22 نومبر اور سیلف سپورٹنگ پروگرام کی دوسری میرٹ لسٹ 6 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔ 

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں پردیسیوں کیلئے جگہ نہیں رہی، رہائش کے خواہشمند طالبعلموں کے الائمنٹ فارمز کلاسز شروع ہونے سے قبل شعبہ جات کو ارسال کرنا لازمی ہوگا، جبکہ اس سال طالبات کے فارمز بھی شعبہ جات کو بھجوائے جائیں گے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالبعلموں کو صرف کورس ورک کے لئے ہی ہاسٹل الاٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سٹوڈنٹس کو جگہ کی گنجائش نہ ہونے کے باعث ہاسٹل الاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم بعدازاں طالبعلموں کے مطالبات پر جامعہ کی انتظامیہ نے ہاسٹل الاٹ کیے، پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 22 نومبر کو ہوگا۔