لاہو رکے 17 ایس ایچ اوز کی معطلی کی اصل وجہ کیا؟

Punjab police
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہو رکے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا۔ ان پر ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے کے الزامات تھے۔

 تفصیلات کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او داتا دربار،ایس ایچ او شاہدرہ،ایس ایچ او نیو انارکلی،ایس ایچ او بادامی باغ ، ایس ایچ او لاری اڈا ، ایس ایچ او باغبانپورہ،ایس ایچ او ڈیفنس اے،ایس ایچ او فیکٹری ایریا ، ایس ایچ او غازی آباد ، ایس ایچ او کوٹ لکھپت،ایس ایچ او کاہنہ ، ایس ایچ او نشتر کالونی، ایس ایچ او جوہر ٹاؤن،ایس ایچ او چوہنگ ، ایس ایچ او گرین ٹاؤن،ایس ایچ او ساندہ اور ایس ایچ او شیراکوٹ شامل ہیں۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او کوٹ لکھپت، کاہنہ اور نشترکالونی کا ایس ایچ او معطل ہو گیا ہے۔ ترجمان آپریشنز ونگ کےمطابق  صدر ڈویژن سے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، چوہنگ اور گرین ٹاؤن معطل کر دیئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن سے ایس ایچ او ساندہ اور شیراکوٹ کی معطلی کے احکامات جاری ہوئے ہیں۔