اینٹی کرپشن اور ایل ڈی اے کا مشترکہ آپریشن، 3 سو دکانیں سربمہر کردیں

اینٹی کرپشن اور ایل ڈی اے کا مشترکہ آپریشن، 3 سو دکانیں سربمہر کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رضوان نقوی ) اینٹی کرپشن، ایل ڈی اے اور پولیس کی سمسانی روڈ پر بڑی کارروائی، ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر رہائشی علاقے میں تعمیر کی گئیں 300 دکانیں سربمہر کردیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق سمسان کے علاقہ میں ن لیگی رہنما افضل کھوکھر، سیف الملوک کھوکھر اور انکے رشتہ داروں کی جانب سے غیر قانونی طور پر رہائشی علاقوں کو کمرشل علاقوں میں بدلا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کاشف جلیل کی نگرانی میں مشترکہ آپریشن کیا گیا۔ اس موقع پرایل ڈی اے کا عملہ اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق تین سو سے زائد دکانیں سر بمہر کر دیں گئی ہیں، رہائشی علاقے میں زیر تعمیر کمرشل بلڈنگز کو بھی مسمار کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے سے منظوری اور کنورژن فیس کی ادائیگی کے بغیر کمرشل مارکیٹ قائم کی گئی تھی۔ سرکاری خزانے کو کنورژن و کمرشل فیس کی مد میں کروڑوں روپےکا نقصان ہو رہا تھا۔