(شا ہد ندیم)لیسکو نے دوران ڈیوٹی انتقال کر جانیوالے ملازمین کے کنٹریکٹ پر بھرتی لواحقین کو مستقل کرنے کے لئے پانچ سالہ ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ لیسکو نے تمام شعبہ جات سے ملازمین کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملازمین کا پانچ سالہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ریکارڈ میں محکمانہ و دیگر ملنے والی سزاوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ملازمین کی جانب سے دستاویزات مکمل ہونے پر ملازمین کو وزارت پاور ڈویژن کی پالیسی کے مطابق مستقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے۔
پالیسی کے مطابق سزا یافتہ ملازمین کو ریگولر نہیں کیا جائیگا اور ایک سال کی وارننگ جاری کر کے کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔لاہو ر الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے ملا زمین کو ریکا رڈ فر اہم کرنے کی ہدا یا ت جا ری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب اس خبر سے لیسکو ملا زمین میں خو شی کی لہر دو ڑ گئی ہے۔تا ہم جو ملازمین سزا یا فتہ ہیں ان کو بھی ایک سا ل کی مہلت مل گئی ہے تاکہ وہ اپنی کا ر کر دگی بہتر بنا کر ریگو لر ہو سکیں۔