سپیشل سکیورٹی اہلکار کا بچے پر بہیمانہ تشدد

سپیشل سکیورٹی اہلکار کا بچے پر بہیمانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) ہربنس پورہ میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہلکار عرفان عرف پیلا نے محلے دار بچے کو اپنے گھر سے ہمسائے کی چھت پر پھینک دیا، پولیس اہلکار گن پوائنٹ پر بچے کے باپ کو پولیس کارروائی نہ کروانے کا کہتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں سپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہلکار نے محلے دار بچے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ سپیشل سکیورٹی یونٹ کے اہلکار عرفان عرف پیلا نے تحسیب کو گلی سے اٹھایا، پھر حبس بے جا میں رکھا۔ اسی دوران بچے کا والد موقع پر پہنچا تو ملزم نے بچے کو ہمسائے کی چھت پر پھینک دیا۔

اہلکار عرفان عرف پیلا گن پوائنٹ پر بچے کے باپ کو پولیس کارروائی سے منع کرتا رہا۔ چھت پر گرنے سے بچے کو شدید چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے شالامار ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار عرفان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔