سی سی پی ان ایکشن، مزید دو تھانیداروں کو گرفتار کروا دیا

سی سی پی ان ایکشن، مزید دو تھانیداروں کو گرفتار کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) سی سی پی او عمر شیخ کی قبضہ گروپوں کے ستائے شہریوں کی دادرسی کےلئے گرین ٹاؤن تھانہ میں کچہری، سی سی پی او نے ناقص تفتیش پر ہربنس پورہ کے دو تھانیداروں کو گرفتار کروا دیا، ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سمیت پانچ تھانیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سی سی پی او عمر شیخ نے بارش کے باعث ایس پی صدر کے دفتر میں 78 مقدمات کے مدعیان کے مسائل سنے۔ سی سی پی او نے قبضہ واگزار نہ کروانے پر تھانہ ہربنس پورہ کے سب انسپکٹر محمد نوید اور اے ایس آئی ایوب پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کروا دیا۔ تھانہ شاہدرہ کے تفتیشی اے ایس آئی اکبر اور بادامی باغ کے تفتیشی مبارک کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔ ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ کو جواب طلبی کا نوٹس، تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے اے ایس آئی صابر ناصر، تھانہ فیکٹری ایریا کے اے ایس آئی محمد حسین کو بھی شوکاز نوٹس دیئے۔ 

سی سی پی او نے ڈی ایس پی شفیق آباد شیخ غیاث الدین کو تعریفی سند جاری کی۔ سب انسپکٹر نثار کے لئے پانچ ہزار روپے اور تعریفی سند، تھانہ باٹاپور کے اے ایس آئی ارشد کو 10 ہزار روپے انعام اور تعریفی سند، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کو تعریفی سند، انسپکٹر ظہیر الدین بابر اور سب انسپکٹر شہادت علی کو 10 دس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند جبکہ ڈی ایس پی ٹاؤن شپ کے لئے بھی تعریفی سند کا اعلان کیا۔

سی سی پی او لاہور نے جھوٹی درخواست دینے والے شخص کو حوالات میں بند کروا دیا۔ سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او کا کہنا تھا کہ میرٹ اور ایمانداری سے تفتیش کرنے سے سائلین کو حقیقی معنوں میں انصاف ملے گا۔