ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پابندی کے باوجود غیر قانونی منی پٹرول سٹیشنز کی بھر مار

 پابندی کے باوجود غیر قانونی منی پٹرول سٹیشنز کی بھر مار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(را ﺅ دلشا د)شہر کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود غیر قانونی منی پٹرول سٹیشنز کی بھر مارہو گئی ہے،گنجان آبادیوں میں شہریوں کی زندگیاں دا ئو پر لگ گئیں۔سول ڈیفنس، میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادار ے قانون پرعمل در آمد کروانے میں ناکام ہو گئے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود جگہ جگہ دکانوں میں منی پٹرول پمپس کھل گئے لیکن سول ڈیفنس، میٹروپولیٹن کارپوریشن،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ لی ہے۔ غیر قانونی پٹرول سٹیشنز کے باعث گنجان آباد علاقے میں شہریوں کی زندگیوں کو خطرا ت لا حق  ہیں۔ اگر اس کا روبا ر کو اسی طرح جاری رہنے دیا گیا تو قیمتی جا نوں کے ضیا ع کا امکا ن خارج از امکا ن نہیں ہے۔یہ پٹرول گھٹیا کوا لٹی کا ہو تا ہے جو گاڑی کے انجن سمیت دیگر پرزہ جا ت کو خرا ب کر سکتا ہے۔
 پیر غازی روڈ پر غیر قانونی پٹرول سٹیشنز سے تیل کی سپلائی جاری ہے۔ انتظامیہ کی رسمی کارروائیاں بھی کارآمد ثابت نہ ہوسکیں۔پہلے روز پٹرول مشین پکڑی جاتی ہے تو دوسرے روز جرمانہ اور مک مک کر کے رشوت لیکر چھوڑ دی جاتی ہے۔

اسی طرح کلیار روڈرستم پارک، نیامزنگ روڈ رسول پارک، پیر غازی روڈ اچھرہ، بادامی باغ سمیت دیگر علاقوں میں پٹرول کاغیر قانونی کاروبار جاری ہے۔جس کے با عث کسی بھی نا گہا نی حا دثہ اور آ تشزدگی کا خطرہ ہے۔