(عمران یونس) منشیات سے انکار، زندگی سےپیار،تعلیمی اداروں میں اس کی لت بڑھتی جارہی ہے، نوجوانوں میں اس کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے،اپنے بچوں کے لئے والدین بھی اضطراب کا شکار ہیں، یو ای ٹی میں منشیات فروشوں کے خلاف رضاکار فورس بنانےاور اے این ایف کی مدد لینےکا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا طلبہ کو بچانے کے لئے بڑا اقدام اٹھانے کی ٹھان لی، انسدادمنشیات رضا کارفورس بنانےکا فیصلہ کیاگیا جس میں اے این ایف بھی مددگار ہوگا، اساتذہ اورطلبہ کوآگاہی دی جائے گی، ملازمین کے کوارٹرزمیں کون آیا؟کون گیا؟ ہرشخص پرنظر رکھی جائے گی، مشکوک حرکات پرالاٹمنٹ فوری کینسل ہوگی۔
رضاکار فورس یونیورسٹی کے اندر اور گردونواح میں منشیات کی ترسیل کو روکے گی،یونیورسٹی سرونٹ کوارٹرز میں منشیات کے استعمال کی شکایات پر سرونٹ کوارٹرزمیں غیر ضروری لوگوں کی آمد اورقیام کو بھی روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،یونیورسٹی انتظامیہ کےمطابق سرونٹ کوارٹرمیں منشیات کی موجودگی پرالاٹمنٹ کینسل کردی جائےگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ سیکیورٹی سسٹم کو مزید فعال اوربہتر کرے گی،سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی مانیٹرنگ کی جائے گی،یونیورسٹی میں تمباکو نوشی پرمکمل پابندی کا فیصلہ کرتے ہوئے اینٹی نارکوٹکس فورس کےتعاون سےطلبہ اور اساتذہ کو آگاہی سیشن اور ٹریننگ بھی دی جائےگی،یونیورسٹی میں طلباء کےمنشیات کےبڑھتےرجحان کو ختم کرنے کے لئےان اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی اہم خدشات کا انکشاف کیا کہ منشیات فروش اپنے مقصد کے لئے موبائل کا استعمال کرسکتےہیں،ایسی صورت سے نمٹنے کے لئے اور قوم کےمستقبل کو بچانے کے لئےطلبا پر سکول میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی جس پر سخت سے عملدآمد کرنے کی ہدایات دیں گئیں۔
تعلیمی اداروں میں منشیات کےبڑھتے استعمال پر لاہور پولیس بھی الرٹ ہے، تابڑ توڑچھاپے، گزشتہ روز کروڑوں مالیت کی آئس اور ہیروئن پکڑ لی،رواں سال 168منشیات فروشوں کو اندر بند کردیا۔