ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں موبائل فرنچائز ڈاکوؤں کے نشانے پر

لاہور میں موبائل فرنچائز ڈاکوؤں کے نشانے پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)   ڈولفن، پیرو اور پولیس کے گشت سب بیکار، موبائل فرنچائز ڈاکوؤں کے نشانے پر، رواں سال میں 10 فرنچائز پر ڈاکے اور نقب زنی کی وارداتیں، پولیس سال بھرمیں صرف ایک واردات کا سراغ لگا سکی، پولیس کے اپنے ہی ریکارڈ نے کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

 ذرائع کے مطابق رواں سال میں دس موبائل فرنچائز کو لوٹ لیا گیا، ماڈل ٹاون ڈویژن میں سب سے زیادہ موبائل فرنچائز لوٹنے کی وارداتیں ہوئیں، پولیس کی جانب سے رواں سال ہونے والی ایک واردات کوعدم پتہ کر کے کیس فائل کلوز بھی کردی گئی، جبکہ سات وارداتیں تاحال زیر تفشیش ہیں لیکن پولیس کسی ملزم کو گرفتار نہ کرپائی۔

موبائل فرنچائز پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے اور شہر میں موجود سیف سٹی کے کیمرے بھی ڈاکووں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد نہ کر سکے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جلد ملزمان کو گرفتارکرلیا جائےگا۔

Sughra Afzal

Content Writer