ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق

 فیکٹری ایریا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فہد بھٹی) فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تاجر جاں بحق، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

  پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کا رہائشی صفدر نامی تاجر گزشتہ رات اپنی دکان بند کرکے گھر جارہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد نے صفدر پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

  پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کو دیرینہ عداوت یا پھر دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer