ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نیوی ہیڈ کواٹر کراچی کے وفد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی آمد

پاکستان نیوی ہیڈ کواٹر کراچی کے وفد کی پنجاب فوڈ اتھارٹی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: پاکستان نیوی کے دو رکنی وفد کا پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی سے ملاقات کی، پاکستان نیوی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسرز کو خوارک کے معاملے پر مشترکہ تربیتی ورکشاپس کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی ہیڈ کوارٹر کراچی کے دو رکنی وفد کی قیادت کیپٹن طارق علی نے کی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے وفد کو ادارے کے انتظامی معاملات اور کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی، ملاقات میں نیوی دفاتر کے لیے خریدی جانے والی خوراک کے معیار پر بات کی گئی۔ وفد کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔

ملاقات میں پاکستان نیوی اور پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسرز کو مشترکہ تربیتی ورکشاپس کروانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، کیپٹن طارق علی نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خوراک کے حوالے سے وضح کردہ قوانین کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان نیوی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماڈل سے استفادہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دیگر صوبوں کی طرح پاکستان نیوی کو بھی مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔