زین مدنی: معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر ونغمہ نگار جاوید اختر لاہور پہنچ گئے، فلیٹیز ہوٹل میں ڈائریکٹر آپریشنز ارشاد بی انجم نے ان کا استقبال کیا۔
بالی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر فیض انٹرنیشنل فیسٹیول میں شرکت کے لئے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ واہگہ بارڈر کے راستے دونوں میاں بیوی لاہور پہنچے اور فلیٹیز ہوٹل میں ڈائریکٹر آپریشنز ارشاد بی انجم نے ان کا استقبال کیا۔
شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سولہ سے اٹھارہ نومبر تک الحمراآرٹ سینٹر میں ہونے والے فیض انٹرنیشنل فیسٹیول کے مختلف سیشنزمیں شریک ہوں گے، دونوں میاں بیوی نے لاہور آکر خوشی کا اظہار کیا۔