ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہر ٹاؤن میں نجی ہوسٹل سے یو ایم ٹی کی طالبہ کی لاش برآمد

جوہر ٹاؤن میں نجی ہوسٹل سے یو ایم ٹی کی طالبہ کی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نجی ہوسٹل سے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی( یو ایم ٹی)  کی طالبہ کی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی روزینہ لاہور میں یو ایم ٹی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی اور جوہر ٹاؤن کے نجی ہوسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ اس کی روم میٹ گھر سے واپس آئی تو اس نے روزینہ کو مردہ حالت میں پا کر پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس کے مطابق پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی طالبہ کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔ تھانہ ٹاؤن شپ پولیس نےہوسٹل کے مالک اور ساتھ کمروں میں موجود لڑکیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں۔

 پولیس نے جاں بحق ہونےوالی لڑکی کی لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا دی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد  اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس کی جانب سے روزینہ کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer