اکمل سومرو: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے سیشن کے طلباء کو خوش آمدید کرنے کا منفرد انداز، تیرہ سو طلباء نے مل کر زمین پر 2018 بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق یو ای ٹی میں نئے داخل ہونے والے طلباء نے اپنے ہی سیشن کی 2018 کی یاد گار تصویر بنائی، تصویر کو بنانے کے لیے تیرہ سو طلباء کو شامل کیا گیا جنہوں نے اکٹھے ہو کر 2018 لکھ دیا۔
یو ای ٹی کی میڈیا سوسائٹی تین سال سے فوٹو مونٹاج بنا رہی ہے اور یہ طلباء کو خوش آمدید کرنے کا منفرد انداز ہے، کوئی طالبعلم دائرہ میں تھا تو کچھ طلباء نے مل کر انسانوں پر مبنی لکیریں بنالیں۔
یو ای ٹی کے سینئرز طلباء نے اپنے جونیئرز کو لطف اندوز کرنے کے لیے ڈانس پرفارمنسز بھی پیش کیں۔