ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور نے پیسکو کے دفاتر پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی

Ali Amin Gandapur, PESCO Offices, PESCO Grid Stations, Load Shedding, Electricity theft,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبر پختونخوا  میں سنی اتحاد کونسل کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کل پیسکو  کے دفاتر  پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ 
علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی کہ اگر پیسکو نے آج رات تک لوڈشیڈنگ کم نہ کی تو  وہ کل جمعرات کو  پیسکو  کے دفتر پر قبضہ کر کے پیسکو کا انتظام سنبھال لیں گے۔

علی امین  گنڈاپور نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کو پیغام دے رہا ہوں۔ میں نے متعدد بار بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کا کہاہے۔ آپ سے شرافت کی زبان استعمال کریں، ہمیں کمزور سمجھتے ہیں۔ 

 علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی کہ پیسکو چیف اگر کے پی  میں رہہیں گے تو میرے شیڈول کے مطابق چلیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا کہ بعض علاقوں میں اس وقت جہاں 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہاں 5 سے 6 گھنٹے کا ریلیف دیں۔ جہاں 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے وہاں 12 گھنٹے کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  آپ جسے بجلی چوری کہہ رہے ہیں، اس چوری کے  پیسے کٹوتی کرواور میرا حق دو۔ یہ میری وارننگ نہیں،  میری "ٹائم لائن" ہے۔علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا کہ مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد صوبے کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں۔ رات تک شیڈول تبدیل کریں ورنہ سارے گرڈ  سٹیشن ٹیک اوور کروں گا۔