ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان  

Maulana fazlur rehman,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں ضرورت پڑی تو دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ججوں کی نیت کچھ اور تھی آپ کا جذبہ دیکھ کر 8 دن بعد پھر سماعت ہو گی ،بتانا چاہتا ہوں یہ کارکنان دو دن کے نوٹس پر آسکتے ہیں تو ایک دن کے نوٹس پر بھی آ سکتے ہیں ۔

 سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ عدلیہ کے وقار کی بلندی چاہتے ہیں،اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے،سیاست کرنا صرف سیاستدانوں کاکام ہے،آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے،مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ عدالتوں کے جانبدارانہ فیصلے قابل قبول نہیں ،عدلیہ کے وقار کی بلندی چاہتے ہیں۔