ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تحریک انصاف کےخلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن جاری ہے، پی ٹی آئی رہنمافیاض الحسن چوہان کو بھی حراست میں لے لیاگیا، فیاض الحسن چوہان راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے آ رہے تھے،لیاقت باغ کے قریب انہیں روک لیا گیا، پی ٹی آئی رہنما 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے ۔