ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2023 منظور کرلیاگیا

Parliament Joint Session, Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کی شام چار بجے اسپیکر راجا پرویز اشرف کی سدارت میں ہوا۔

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ   نے ایوان و بتایا کہ نیب قانون میں ترامیم کی گئیں تو  پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ این آر او ہے۔ اگر یہ این آر او ہے تو عمران احمد نیازی کے لیے ہے۔  اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ اب صدر مملکت نے نیب قانون پر نظر ثانی کا کہا ہے ، صدر نے کہا ہے کہ نیب قانون کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے ، اس لئے اس پر مزید قانون سازی نہ کی جائے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین کی رو سے پارلیمنٹ کی قانون سازی پر کوئی ادارہ یا فرد قدغن نہیں لگا سکتا۔ کوئی ادارہ یہ اختیار نہیں رکھتا کہ پارلیمان کے اختیار پر قدغن لگائے۔ صدر مملکت کو یہ علم نہیں کہ پارلیمنٹ کے اختیارات کلی ہیں
وزیر قانون نے نیب ترمیمی بل 2023  ایوان میں پیش کرنے کی تحریک  اسپیکر کی اجازت سے ایوان میں پیش کی۔ ایوان نے نیب ترمیمی بل ایوان میں پیش کرنے کی ترمیم منظور کر لی۔
پارلیمنٹ نے اعضاء کی پیوندکاری کا ترمیمی بل 2021  بھی منظور کرلیا۔