ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1100 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت2 لاکھ 35 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ ایک ہزار 560 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 2015 ڈالر فی اونس ہے۔
ایک تولہ چاندی 100 روپے اضافے سے 3 ہزار روپے پر پہنچ گئی۔