ویب ڈیسک: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کانفاذ آج سے اگلے 7 دن تک ہو گا،جس کے مطابق اجتماع، دھرنا، ریلی، جلوس احتجاج جیسی سرگرمیوں پرپابندی ہو گی ۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار سونپ دیاگیاہے۔