ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے6 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ قصور پولیس نے سماعت کے دوران گرفتار  6 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں عبدالحمید ،وقار طارق ، محمد عبداللہ ، سجاد عزیز ، نوید اور نذیر شامل ہیں۔

پولیس نے عدالت میں ملزمان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے 6 ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer