ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خارجہ بننے کے بعد بلاول بھٹو کی پہلی مرتبہ کراچی آمد، تاریخی استقبال

بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بننے کے بعد اتوار کی شام کو پہلی مرتبہ کراچی پہنچے جہاں جیالوں کی جانب سے ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے خصوصی طیارے میں کراچی پہنچے۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق انہیں لے کر آنے والے خصوصی طیارے نے کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے ہلکے بزنس جیٹ ہاکر بیچ کرافٹ میں کراچی کا سفر کیا، جس میں 6 سے 8 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

کراچی ایئرپورٹ پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایئر پورٹ کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں کارکن بھی ریلیاں لے کر پہنچے ۔

شارع فیصل کے اسٹار گیٹ چوک پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے استقبالیہ جلسے کا انتظام کیا گیا ۔

اس موقع پر کراچی ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل اور اطراف میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، اسٹار گیٹ کے اطراف کئی کلومیٹر تک شارع فیصل، نیشنل ہائی وے اور دیگر اطراف میں ٹریفک بند رکھی گئی ہے۔

 رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر اور فول پروف بنانے کے لیے تعینات ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor