ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنادی

اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: Rain Prediction in Islamabad
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں گرمی کی لہر، پارہ ہائی، رہی سہی کسر لوڈ شیڈنگ نے پوری کردی۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے  شہر اقتدارمیں بارش کی نوید سنادی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہے اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔ 

رپورٹ کے مطابق شہر اقتدار میں  آج آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوگی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

دوسری جانب شہر کراچی میں گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہونے لگی ۔ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے ۔کم سے کم درجہ حرارت 28 اعشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 14 سے 16 ناٹیکل مائل ہے۔

ایک طرف گرمی تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ، عوام کا پارہ ہائی ہوگیا۔  شہرقائدمیں شدیدگرم موسم میں اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔شہرمیں بجلی کی بندش کادورانیہ 12گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے مضافاتی علاقے بجلی کی بندش سے بری طرح متاثر  ہیں جبکہ پوش علاقوں میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق شہرمیں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ تکنیکی وجوہات کوجواز بناکربھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کیبل فالٹس سمیت تکنیکی طورپربجلی کی معطلی اضافی لوڈشیڈنگ کاسبب ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor