الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا۔۔شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا

 الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا۔۔شیخ رشید کا بڑا بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ مختصر ترین وقت میں  متبادل جگہ پر عمران خان کا کامیاب ترین جلسہ پاکستان کی سیاست کی ایک تاریخ ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے، الیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیر علی رانا ثنااللہ کا 22 افراد کا اجرتی قاتل  قرار دیا ہے لیکن تمام ادارے خاموش  ہیں، اے این ایف نے رانا  ثنااللہ پر منشیات فروشی کی پندرہ شہادتوں  کا بیان  عدالتوں میں داخل کرایا ہے لیکن اسے فرد جرم  نہیں لگنے دی۔

شیخ رشید نے مزید  کہا کہ آج سہ پہر  تین بجے سرینا ہوٹل فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کروں گا اور شام کو دھوبی گھاٹ کے جلسے سے خطاب بھی کروں گا۔