پولیس کاحلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ

پولیس کاحلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ
کیپشن: Haleem Adil Sheikh
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اطلاع دی کہ سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔علی زیدی کے مطابق بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ 6 موبائل موجود ہیں۔

دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی علی زیدی کے ٹویٹ کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ پولیس موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں۔اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے بھی کئی ٹویٹس کی ہیں۔ جن میں اس اقدام کو سندھ حکومت کی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا ہے کہ ہم غیر محفوظ ہیں، ہمارے گھروں پر ریڈ ماری جارہی ہے۔  حلیم عادل نے ضمانت کا آرڈر دکھایا، پولیس واپس چلی گئی ۔ دوسری کارروائی میں انٹی اینکروچمنٹ فورس نے ایک ملازم کو حراست میں لے لیا۔

خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔

عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا ۔عدالت  نے  ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کیا۔

پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔