ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

این سی او سی کا اہم اجلاس، ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا اعلان

NCOC
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی  اجلاس میں   مکمل لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی،16مئی سے بین الصوبائی ، انٹرسٹی سمیت تمام ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی  اجلاس میں   مکمل لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز مسترد کردی گئی،16مئی سے بین الصوبائی ، انٹرسٹی سمیت تمام ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کیاگیا ہے، این سی او سی اجلاس میں  عید کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں عوام کیجانب سے کیےگئے تعاون کو سراہا گیا،16مئی سےانٹرسٹی سمیت تمام ٹرانسپورٹ کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ  ٹرانسپورٹ کو50 فیصد سواریاں بٹھانے کی جازت ہو گی،17 مئی سے دکانیں، مارکیٹس رات8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی،17 مئی سے دفاتر کے نارمل اوقات کار بحال ہونگے،50 فیصد عملہ گھروں سے کام کرتا رہے گا۔