قذافی بٹ: پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز، این سی او سی نے محکمہ داخلہ کی لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز مسترد کردی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا. اجلاس میں عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائز لیا گیا۔این سی او سی نے محکمہ داخلہ کی پنجاب میں لاک ڈاؤن ایک ہفتہ بڑھانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کو محکمہ داخلہ کی جانب سے لاک ڈاؤن بڑھانے کی تجویز دے دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق تجویز میں کہا گیا تھا کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھا دیا جائے۔
لاک ڈاؤن کا دورانیہ ایک ہفتہ مزید بڑھانے سے کورونا کے انسداد میں مدد ملے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر 16مئی کے بعد لاک ڈاون مین اضافہ نا کیا گیا تو سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے گی۔مارکیٹوں کے اوقات کار میں بھی کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی چھ بجے تمام مارکیٹس بند ہونگی اور شہریوں کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے گی۔
دوسری جانب 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے196 نئے مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ شہر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد3 ہزار 822 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12ہزار 530 ٹیسٹ کئے گئے۔ سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کورونا کے771 مریض زیرعلاج ہیں، کورونا کے579 مریض سرکاری جبکہ 192 نجی ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ شہر کے ہسپتالوں میں زیرعلاج 206 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔