اکمل سومرو: این سی او سی کی سفارشات پرمحکمہ ہائرایجوکیشن نےکالجوں کی23مئی تک بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کی سفارشات پرمحکمہ ہائرایجوکیشن نے کالجوں کی 23 مئی تک بندش کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،این سی او سی کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے،لاہور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو بند رکھنے کے احکامات جاری۔
واضح رہےپنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کو عید الفطر تک بند کرنے کے احکامات جاری کیےگئےتھے، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث صوبے بھر کے کالجز بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی سفارشات پر کالجوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یادرہے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 467 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہو گئی ۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں میں 30 ہزار 248 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے اور 7 لاکھ 80 ہزار 438 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔