ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے بچنا ہے تو ان احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں:ماہرین

corona virus
کیپشن: corona virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی ہولناکیاں جاری ہیں جس سے پوری دنیا متاثر ہے   وائرس سے محفوظ رہنےکے لئے جہاں ویکسین اور احتیاط ضروری ہے وہیں بہت سی ایسی تدابیر بھی ہیں جن کو معمول کا حصہ بنا کر ہم موذی  وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق  وباء کے ان دنوں میں ہم سبز چائے، کھٹاس والے پھلوں،خشک میوہ جات، دہی، لہسن وغیرہ کو اپنی خوراک کا لازمی حصہ بنانا چاہیے کیونکہ ان چیزوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ہمارے مدافعتی نظام کو تیز کرتے ہیں۔ان کے علاوہ قوت مدافعت کو بڑھانے والے سپلیمنٹس کا استعمال بھی بہت فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ وبا ءکے ان دنوں میں اپنے جسم میں پانی کی کمی مت ہونے دیں اور اپنے آپ کو ’فورٹیفائیڈ‘ پانی سے ہائیڈریٹ رکھیں۔ گھرکے اندر کی جانے والی ورزشیں اپنا معمول بنائیں تاکہ آپ کا جسم متحرک رہے اور مدافعتی نظام بہتر رہے۔

 موجودہ صورتحال میں سگریٹ نوشی اور شراب نوشی معمول سے زیادہ مضر صحت ثابت ہو سکتی ہیں چنانچہ لوگوں کو ان دو بری عادتوں سے بھی نجات حاصل کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ہمیں اپنا نیند کا معیار بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔خود کو پرسکون رکھیں اور پوری نیند لیں کیونکہ یہ دونوں قوت مدافعت کے لیے انتہائی ناگزیر چیزیں ہے۔