سٹی42:عید پربھی ڈاکو سرگرم ماڈل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری علی رضا پر فائرنگ کر دی پیٹ پر گولی لگنے کے باعث حالت تشویشناک ہونے پر زخمی جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ڈاکوؤں کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشن ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو احکامات بھی جاری کر دیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ واقعےمیں ملوث ڈاکوؤں کو فوری تلاش کر کے گرفتار کیا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔
واضح رہے کہ شہر میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے تاکہ شہریوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔