ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا،  ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ہفتے کے روز پی آئی اے کی پہلی باقاعدہ پرواز سہہ پہر ایک بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہو گی، لاہور سے کراچی واپسی کی پرواز ہفتے ہی کے روز شام چار بجے روانہ ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ مزید پروازوں کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے،اندرون ملک پروازوں کیلئے بکنگ شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن پرپابندی برقراررکھنےکا فیصلہ کیا ہے، انٹرنیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نےانٹر نیشنل فلائٹس کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، سی اے اے کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نےباضابطہ نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی جبکہ حکومت نے15مئی تک انٹر نیشنل فلائٹ پرپہلے ہی پابندی عائد کی تھی،خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کوپابندی سےاستثنیٰ حاصل ہے۔

واضح رہے اس بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سےچلائی جانے والی خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگاجبکہ کارگو فلائٹس کوبھی پابندی کےفیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا،  کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظرملک بھر کےایئرپورٹس سےبین الاقومی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer