عمر اکمل کی اپیل تاخیر کا شکار ہو گئی

عمر اکمل کی اپیل تاخیر کا شکار ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی سی بی کی جانب سے تین سالہ پابندی کا شکار مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کی اپیل تاخیر کا شکار ہو گئی ، معروف قانون بابر اعوان کی فرم عمر کی وکالت کرے گی.

معروف قانون دان بابر اعوان اور ان کی لافرم کے عمراکمل کے ساتھ وکالت کے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد بابر اعوان کی لا فرم عمر اکمل کی پی سی بی میں اپیل دائر کرےگی ، بابر اعوان کے بیٹے عبداللہ بابر اعوان عمر اکمل کی اپیل تیار کررہے ہیں اوراپیل آئندہ ہفتے پی سی بی میں فائل کی جائے گی . دوسری جانب پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے انہیں عمراکمل کی جانب سے ابھی تک کوئی چیز موصول نہیں ہوئی ، فکسنگ اسکینڈل میں پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کے کرکٹ کھیلنے پر تین سال کی پابندی عائد کی تھی، عمر اکمل کے پابندی کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں.

واضح رہے کہ   کرکٹر عمراکمل ان دنوں پابندی کا شکار ہیں۔یہ پابندی میچ فکسکنگ کی پیشکش سےمتعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں ان پر عائد کی گئی۔چیئرمین  پی سی بی ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان فیصلہ سنایا اور اپنے ریمارکس میں لکھا ہے کہ  عمر اکمل پر دونوں چارجز ثابت ہو ئے ہیں عمراکمل اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں کام رہے اور اپنے جواب میں بلے باز اس بات پر اصرار کرتے رہے کہ ماضی میں وہ خود ہی اس طر ح کے رابطوں سے آگاہ کرتے رہے ہیں ۔

فیصلے کے مطابق چارج نمبر دو میں  عمر اکمل پی ایس ایل میں کرپشن کے لئے ہونے والے رابطوں کے بارے میں بتانے میں ناکام رہے جو کہ ان کو سزا وارکی حیثیت سے پیش کرتے ہیں ،  عمر اکمل پر20فروری 2020 سے 19 فروری 2023 کرکٹ کھیلنے پر مکمل پابندی ہو گی , بلے باز 14 روز میں اپیل کا حق رکھتے ہیں،  پی سی بی اینیٹی کرپشن یونٹ نے  عمر اکمل کو 20 فروری کو معطل کیا تھا بلے باز پر مشکوک افراد سے ملنے اور کرپشن کی ہونے والی پیش کش کی اطلاع کرنے لے الزامات تھے ۔

گزشتہ دوں   کرکٹر عمراکمل نے 3سال پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے عمراکمل نے وکلا سے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے۔عمراکمل کو تفصیلی فیصلے کی کاپی موصول ہوگئی تھی۔