نوجوان اغوا کے بعد قتل، سفاک قاتل خاتون سمیت گرفتار

 نوجوان اغوا کے بعد قتل، سفاک قاتل خاتون سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) کوٹ لکھپت پولیس نے غیرت کے نام پر نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے دو سفاک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کے مطابق کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء کے بعد قتل کی ہولناک واردات میں 3سال سے مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔شہری انور علی کو بے دردی سے قتل کر نےوالے اشتہاری ملزمان میں ارشد اور اس کی قریبی کزن رقیہ شامل ہیں۔جنہوں نے منصوبہ بندی کے مطابق 17سالہ مقتول انور علی کو اغواء کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور مقتول کی شناخت نہ ہوئی۔

اس لیے اشتہاری ملزمان نے  لاش ضلع قصور کے علاقے کوٹ مرادمیں کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ گرفتار اشتہاری ملزمان کا ایک ساتھی عرفان پہلے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزمان نے غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے مگر پولیس میں شامل کچھ کالی بھیڑیں ایسے درندوں کی پشت پناہی کررہیں ہیں جو کہ معاشرے کے لئے تباہی کا باعث بن رہے ہیں، سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کردی۔ ڈکیتی پر ڈکیتی اور دران مزاحمت پر سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ ،شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔

شہرمیں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسےسرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان۔ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پررواں سال پندرہ افراد کو  قتل کی گیا،ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاون کےدوران ہی شروع ہوئیں،ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارگیا،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،کاروباری شخصیات سے لےکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلزکی کارروائیوں سےمحفوظ نہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer