ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتیاطی تدابیر میں ماہ صیام کا تیسرا جمعہ ادا

احتیاطی تدابیر میں ماہ صیام کا تیسرا جمعہ ادا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:ماہ صیام کا تیسرا جمعہ ادا کردیا گیا، کورونا وائرس کے پیش نظر نماز جمعہ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔


کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب حکومت نے مساجد  میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے نماز باجماعت ادا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جامعہ نعیمیہ میں احتیاطی تدابیر کی روشنی میں نماز جمعہ ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ رحمتوں والا مہینہ اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے، امت مسلمہ کو اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی مانگنی چاہئے۔


نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملکی سلامتی و استحکام کورونا وائرس سے نجات  کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی،شہر کی تمام جامعات اور مساجد میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کر کے نماز جمعہ ادا کی گئی تاکہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلائو کو روکا جا سکے۔

یاد رہے ملک میں   کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 802 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 37160 تک جاپہنچی ہے، کل ٹیسٹ 330750 کیے گئے ہیں، جبکہ صحتیاب مریضوں کی تعداد 9695 ہوگئی۔محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہورمیں کورونا کے چوبیس گھنٹوں کے دوران 178 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہر میں مریضوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 640 ہوگئی، پنجاب میں 61 ویں روز کورونا کے336 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار561 ہو گئی۔

ملک بھر میں بندشوں میں کچھ نرمی کے ساتھ لاک ڈائون جاری ہے،حکومت نے چار دن کاروبار کھلے رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ جمعہ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈائون ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer